سرکاری وکیل عارف ستائی کا کہناتھا کہ یہ پلاٹ اعجاز علی نوید کا ہے ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے اسکا پلاٹ جہانگیر صدیقی کے نام الاٹ کردیا





29 جنوری 2011 (18:55)0
Print  
اینٹی کرپشن کورٹ میں سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے اُن کے وکلا نے دلائل دیئے کہ تین ایجینسیوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ہیں،جن میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ پلاٹ جے ایس بینک گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کا ہے، ان کی عزت کو اینٹی کرپشن پولیس نے مدعی کے ساتھ ملکر مجروح کیا ہے، سرکاری وکیل عارف ستائی کا کہناتھا کہ یہ پلاٹ اعجاز علی نوید کا ہے ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے اسکا پلاٹ جہانگیر صدیقی کے نام الاٹ کردیا، طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ دس فروری تک محفوظ کرلیا ہے۔

No comments:

Post a Comment