جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں ہونے والے ہنگامہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت






 
جہانگیر صدیقی کی وضاحت
 
کراچی ( پ ر ) جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں ہونے والے ہنگامہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح تقریباً 10/بجکر 10منٹ پر شنید قریشی ولد شفیع محمد قریشی کی سرکردگی میں ایک ہجوم داخل ہوا اس میں سے کچھ رجسٹرڈ ارکان اور کچھ رکن نہیں تھے۔ ان سے قواعد کے مطابق سی این آئی سی کی کاپی طلب کی گئی مگر شنید قریشی نے یہ قانونی مطالبہ مسترد کردیا جبکہ شنید قریشی کمپنی کے شیئر ہولڈر بھی نہیں ہیں لیکن انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔ پولیس نے حاجی غنی عثمان اور ان کے بیٹے عاصم غنی کو گرفتار کیا اور شنید قریشی اور ان کے خلاف ایف آئی آر صدر ٹاؤن میں درج کرائی گئی ہے۔ ہنگامہ آرائی اور ان کی گرفتاری کے بعد اجلاس میں معمول کے مطابق کارروائی مکمل کی گئی





جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں ہونے والے ہنگامہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت

No comments:

Post a Comment